آدھی صدی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پورے پچاس برس۔  وہ بکر اور تغلب کی باہم لڑائی صدی جس میں آدھی انہوں نے گنوائی      ( مسدس حالی، ١٨٧٩ء، ١٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'آدھی' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'صدی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٩ء میں "مسدس حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث